خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 99
خطبات ناصر جلد اول ۹۹ خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء اگر تم خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے اعمال پر کبھی بھروسہ نہ کرو خطبه جمعه فرموده ۲۱ /جنوری ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج کا جمعہ جو ماہِ رمضان کا آخری جمعہ ہے اور جمعۃ الوداع کے نام سے مشہور ہے، اس کے متعلق مسلمانوں کا ایک گروہ (میں یہاں فرقہ کا لفظ ارادہ استعمال نہیں کر رہا، بلکہ گروہ کا لفظ استعمال کر رہا ہوں، کیونکہ اس کے معنی فرقہ کے معنوں سے مختلف ہیں ) یہ سمجھنے لگ گیا ہے کہ لیلۃ القدر اور جمعۃ الوداع جو رمضان کا آخری جمعہ ہے۔اپنے اندر بعض ایسی طلسمی خصوصیات رکھتے ہیں جو دوسرے دنوں میں نہیں پائی جاتیں۔وہ سمجھتا ہے کہ جس نے جمعۃ الوداع کی عبادت بجالائی ، یعنی جمعہ کی نماز باجماعت ادا کر لی۔اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور چونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ہم نے اس جمعہ کے موقعہ پر اپنے سارے گناہ زبر دستی معاف کرواہی لینے ہیں ، اس لئے باقی دنوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی عبادت بجالانے اور ان فرائض کی طرف متوجہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔جو اس نے ہم پر عائد کئے ہیں اور یہ ایک نہایت مہلک بڑا ہی باطل اور فاسد خیال ہے اور جیسا کہ میں نے اپنے ابتدائی فقروں میں اس طرف اشارہ کیا ہے۔جہاں تک میرا علم ہے اس تخیل کو اسلام کے کسی فرقہ نے بھی نہیں اپنا یا۔اس کے باوجود چونکہ انسانی طبیعت