خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 48
خطبات ناصر جلد اول ۴۸ خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء ہے کہ مجھے اطلاع دیں میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے گا کہ میں ایسے ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کر دوں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ ایک بڑی اہم ذمہ داری ہے آپ کا فرض ہے کہ آپ اس کو ہر وقت یا درکھیں اور اس کے متعلق ہر وقت سوچتے رہیں کیونکہ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر عمل کرنے سے بڑے خوشکن نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔وہ قوم جس کے ہر فرد کو معلوم ہو کہ میری ذمہ داری ساری قوم نے اپنے سر پر اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے دل میں کتنا سکون اور کتنا اطمینان ہوگا اور اپنے رب کی حمد کے کتنے گہرے جذبات اس کے دل میں موجزن ہوں گے اور اپنے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کتنی محبت جوش میں آئے گی؟؟؟ ایک پرامن، پرسکون ، اخوت والا ، محبت والا ، پیار والا معاشرہ قائم ہو جائے گا جس پر دنیا رشک کرنے لگے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے روزنامه الفضل ربوه ۱۰ / مارچ ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)