خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 538 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 538

خطبات ناصر جلد اوّل ۵۳۸ خطبه جمعه ۲۳ / دسمبر ۱۹۶۶ء ہے۔اس کے پاس تو ایک کمرہ ہے۔پھر پچاس مہمان کہاں ہوں گے کہیں کھانا تو ضائع نہیں ہورہا لیکن جب وہاں جا کے دیکھا تو واقعی پچاس مہمان موجود ہوتے ہیں۔اب حیرت انگیز بات ہے کہ اس چھوٹے سے کمرے میں پچاس آدمی رات کیسے بسر کرتے ہیں۔شاید رات کو فرشتے آجاتے ہیں اور وہ اس کمرے میں اس قدر لچک پیدا کر دیتے ہیں کہ عارضی طور پر اس میں پچاس آدمی سما جاتے ہیں اور ہمیں تسلی ہو جاتی ہے کہ گواستثناء ہر جگہ ہوتا ہے اور منافق بھی ہر جماعت میں پائے جاتے ہیں۔لیکن ہماری جماعت دیانتداری کے بلند مقام پر قائم ہے چیک کرنے والوں کو شرمند ہونا پڑتا ہے کیونکہ بہر حال شرمندگی کا سامان تو پیدا ہو جاتا ہے کہ ایک شخص پر انہوں نے اعتبار نہ کیا اور خیال کر لیا کہ ممکن ہے اس کے ہاں اتنے مہمان نہ ٹھہرے ہوں لیکن چیک کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ واقعی طور پر اس کے ہاں اتنے مہمان ہیں سمجھ نہیں آتا کہ اتنی چھوٹی سی جگہ میں اتنے مہمان کس طرح گزارہ کر لیتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ جلسہ سالانہ کے علاوہ اس جگہ میں پچاس آدمی تو کیا چالیس آدمی بھی نہیں ٹھہر سکتے لیکن جلسہ سالانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ ایسا فضل کرتا ہے۔کہ ان مکانوں میں وسعت پیدا ہو جاتی ہے۔پس اس سال جلسہ سالانہ پر پہلے کی نسبت زیادہ آدمیوں کو آنا چاہیے اور اگر اس سال پہلے کی نسبت انشاء اللہ زیادہ مہمان یہاں آئیں گے تو اس کے نتیجہ میں ربوہ کے رہنے والوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلے کی نسبت زیادہ کمرے اور زیادہ مکانیت سلسلہ کے نظام کو جو جلسہ سالانہ کے دنوں میں جاری ہوتا ہے پیش کریں تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کا رسول اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی رہائش کا انتظام کیا جا سکے۔پس میں اہالیانِ ربوہ سے یہ درخواست کروں گا اور اگر آپ ان فضلوں کے وارث بننا چاہتے ہیں جن فضلوں کی طرف قرآنی آیت کا ٹکڑا یفسح اللهُ لَكُمْ اشارہ کرتا ہے اور جن فضلوں کی قرآنی آیت کا یہ ٹکڑا بشارت دے رہا ہے تو پھر تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی خاطر صعوبتیں اُٹھا کر اور ہر قسم کا ہرج کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کے جو بھائی یہاں آئیں ان کی رہائش کے انتظام کے لئے آپ