خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 523 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 523

خطبات ناصر جلد اول ۵۲۳ خطبہ جمعہ ۱۶ار دسمبر ۱۹۶۶ء تقویٰ کے معنی یہ ہیں کہ انسان ہر عمل محض رضائے الہی کی خاطر کرے خطبه جمعه فرموده ۱۶ / دسمبر ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ پڑھی۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - (الانفال : ٣٠) اس کے بعد فرمایا گزشتہ پندرہ سولہ دن سے مجھے گردوں میں انفیکشن (Infection) اور سوزش کی تکلیف رہی ہے۔ایک تو خود یہ بیماری ضعف پیدا کرتی ہے۔دوسرے آج کل جوا دو یہ اس بیماری میں دی جاتی ہیں ان کے نتیجہ میں ضعف قلب اور ضعف دماغ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ بیماری بہت حد تک دور ہو چکی ہے اور قابو میں ہے۔لیکن قارورہ کا جو آخری ٹیسٹ ہوا ہے اس میں بھی پس سیلز (Puss Cells ) اور ریڈ سیلز (Red Cells ) پائے گئے ہیں ( دوائی چھوڑنے کے بعد انفیکشن کچھ زیادہ ہوگئی ہے ) آج بھی میں بہت ضعف محسوس کر رہا ہوں۔لیکن اس خیال سے کہ رمضان شروع ہو چکا ہے مجھے اپنے بھائیوں اور دوستوں سے ایک دو باتیں بطور یاد دہانی اور ذکر کے کہنی چاہئیں میں ضعف کے باوجود یہاں اپنے بھائیوں سے ملنے اور کچھ کہنے کے لئے حاضر ہو گیا ہوں۔