خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 277 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 277

خطبات ناصر جلد اول ۲۷۷ خطبہ جمعہ ۳/ جون ۱۹۶۶ء اخلاص سے صرف تیری پرستش کی جائے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے اسی طرح بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے آمین۔“ اے ہمارے خدا! ہمیں ہماری زندگیوں میں اقوام عالم میں یہ تبدیلی دکھا، اے سب طاقت اور قوت کے مالک! ہماری عاجزانہ دعاؤں کوسن ! اور اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کر دے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۸ / جون ۱۹۶۶ ء صفحه ۲)