خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 13
خطبات ناصر جلد اول ۱۳ خطبه جمعه ۲۶ نومبر ۱۹۶۵ء کو دی گئی۔اس کے معلوم کرنے کا ایک پیمانہ ہمارا جلسہ سالانہ ہے۔جس کی ابتدا یوں ہوتی ہے کہ ۱۸۹۱ء میں بعض دینی امور کے متعلق مشورہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض احباب جماعت کو قادیان بلایا۔اس طرح اس جلسہ مشاورت میں ۷۵ احباب شامل ہوئے۔لیکن اس مشاورتی مجلس کے دوران ہی اس جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھ دی گئی اور ابتدا کر دی گئی جو جلسہ کہ ہم ہر سال اپنے مرکز میں ہوتا دیکھتے ہیں۔چنانچہ اس مجلس مشاورت کے تین دن بعد یعنی ۳۰ دسمبر ۱۸۹۱ء کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار اطلاع شائع فرمایا ( جوحضور علیہ السلام کی کتاب آسمانی فیصلہ کے آخر میں بھی درج ہے ) اس میں حضور علیہ السلام نے جلسہ سالانہ کا ان الفاظ میں اشتہار دیا۔فرمایا:۔تمام مخلصین داخلین سلسلہ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو اور مولیٰ کریم اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے اور ایسی حالت انقطاع پیدا ہو جائے جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو۔لیکن اس غرض کے حصول کے لئے صحبت میں رہنا اور ایک حصہ اپنی عمر کا اس راہ میں خرچ کرنا ضروری ہے۔تا اگر خدا چاہے تو کسی برہان یقینی کے مشاہدہ سے کمزوری اور ضعف اور کسل دور ہو اور یقین کامل پیدا ہو۔ذوق اور شوق اور ولولہ عشق پیدا ہو جائے سو اس بات کے لئے ہمیشہ فکر رکھنا چاہیے اور دعا کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ یہ توفیق بخشے اور جب تک یہ توفیق حاصل نہ ہو کبھی کبھی ضرور ملنا چاہیے کیونکہ سلسلہ بیعت میں داخل ہوکر پھر ملاقات کی پرواہ نہ رکھنا ایسی بیعت سراسر بے برکت اور صرف ایک رسم کے طور پر ہو گی اور چونکہ ہر ایک کے لئے بباعث ضعف فطرت یا کئی مقدرت یا بعد مسافت یہ میسر نہیں آسکتا کہ وہ صحبت میں آکر رہے یا چند دفعہ سال میں تکلیف اٹھا کر ملاقات کے لئے آئے۔کیونکہ اکثر دلوں میں ابھی ایسا اشتعال شوق نہیں کہ ملاقات کے لئے بڑی بڑی تکالیف اور بڑے بڑے حر جوں کو اپنے پر روا رکھ سکیں۔لہذا قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں