خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 195 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 195

خطبات ناصر جلد اول ۱۹۵ خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۶۶ء ہماری بقا، ترقی اور کامیابی کا انحصار تدابیر پر نہیں بلکہ دعا اور محض دُعا پر ہے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج میں اپنے دوستوں کو پھر اس امر کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری بقا، ہماری ترقی اور ہماری کامیابی کا انحصار تدابیر پر نہیں بلکہ دعا اور محض دُعا پر ہے عقل بھی اس نتیجہ پر پہنچتی ہے اور قرآن کریم کی تعلیم بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے۔عقلاً یہ بات اس طرح ہے کہ اس وقت ساری دنیا کی آبادی قریباً تین ارب کی ہے اس میں بڑے آباد ملک بھی ہیں مثلاً روس ہے چین ہے امریکہ ہے انگلستان ہے اور یورپ کے دوسرے ممالک ہیں اور ان میں بسنے والی اقوام میں بڑی کثرت سے پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں اور کچھ ایسی اقوام بھی ہیں جن میں پڑھے لکھے افراد کی نسبت اپنی آبادی کے لحاظ سے کم ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مجموعی طور پر تیس فیصدی آبادی کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ لکھ پڑھ سکتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ نوے کروڑ انسان لکھنا پڑھنا جانتے ہیں۔اگر ہم ان میں سے ہر ایک انسان کے ہاتھ میں یہ پیغام پہنچانا چاہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق امت محمدیہ میں اپنے مسیح اور مہدی کو مبعوث فرمایا ہے۔آؤ اور اس کی طرف سے پیش کردہ تعلیم حاصل کرنے کے