خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 795
خطبات ناصر جلد دہم ۷۹۵ خطبہ نکاح ۱۲ فروری ۱۹۷۹ء زندگی کی بنیادی حقیقت یہ ہے کہ خدا کا تقویٰ اختیار کرو خطبہ نکاح فرموده ۱۲ / فروری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر درج ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔مکرمہ تسنیم کوثر صاحبہ بنت ملک محمد مقبول صاحب ساکن شیخو پورہ شہر کا نکاح مکرم محمد انعام یوسف صاح ابن مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب ساکن ربوہ سے چھ ہزار روپے مہر پر۔۲۔محترمہ رفیعہ بیگم صاحبہ بنت مکرم چوہدری غلام حیدر صاحب ساکن کرم پورہ ضلع شیخو پورہ کا نکاح مکرم ملک لطیف احمد صاحب سرور ابن مکرم ملک محمد شفیع صاحب مرحوم ساکن شیخو پورہ شہر سے پانچ ہزار روپیہ مہر پر۔آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو آیات قرآنی نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں ان میں انسانی زندگی کی بنیادی حقیقت بتائی گئی ہے جو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو تمہارے اعمال بھی صالح ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے بھی تم وارث ہو گے۔یعنی تمہارا معاشرہ بھی اسلامی تعلیم کے نیچے ایک نہایت پاکیزہ اور خوشحال معاشرہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو بھی تم حاصل کرنے والے ہو گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس حقیقت کے سمجھنے ، اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔