خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 695 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 695

خطبات ناصر جلد دہم ۶۹۵ خطبہ نکاح ۱۴ / جنوری ۱۹۷۵ء بر اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کریں خطبہ نکاح فرموده ۱۴ جنوری ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ بشریٰ صاحبہ بنت مکرم اقبال احمد صاحب صابری ربوہ کا ہے جو پچیس ہزار روپے مہر پر عزیزم مکرم مسعود احمد صاحب نیازی ابن مکرم فضل محمد خان صاحب نیازی ربوہ سے قرار پایا ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کے ذریعہ اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں اس رشتہ کو ہر لحاظ سے ہر دو خاندانوں اور جماعت احمدیہ اور نوع انسانی کے لئے بابرکت بنائے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ بڑ اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کریں اور بہترین تعاون دعا سے کیا جاسکتا ہے۔اس لئے ایسے موقع پر جماعت کا فرض بھی ہے اور جماعت کی روایت بھی ہے اور جماعت کی عادت بھی ہے کہ وہ بہت دعائیں کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آئندہ نسلوں کو بھی صراط مستقیم پر قائم رکھے اور دین کا خادم بنائے اور ان کے سینوں میں قربانی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرے اور اسے ہمیشہ موجزن رکھے۔