خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 435 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 435

خطبات ناصر جلد دہم ۴۳۵ خطبہ نکاح ۶ /نومبر ۱۹۶۸ء اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۶ نومبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب عزیزہ طیبہ حمید بنت میاں عبدالحمید صاحب جنجوعہ پی۔ڈبلیو۔آئی کے نکاح کا اعلان کمال الدین حبیب احمد صاحب ابن مکرم مولوی روشن دین احمد صاحب سابق مبلغ تنزانیہ کے ہمراہ بعوض مبلغ دس ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیزہ طیبہ حمید صاحبہ کا نکاح عزیزم کمال الدین حبیب احمد صاحب کے ساتھ مبلغ دس ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔عزیزم کمال الدین حبیب احمد صاحب کے والد مکرم مولوی روشن دین احمد صاحب واقف زندگی ہیں اور وہ خود اس وقت مغربی افریقہ کے ایک احمد یہ سکول میں کام کر رہے ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت ہی بابرکت کرے دونوں خاندانوں کے لئے بھی جماعت کے لئے بھی اور اسلام کے لئے بھی۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶/ نومبر ۱۹۶۸ء صفحه ۳)