خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 402 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 402

خطبات ناصر جلد دہم ۴۰۲ خطبہ نکاح ۲۴ مارچ ۱۹۶۸ء وہاں سے گزرا اس کو میں نے نائیجیریا سے جو ہمارا اخبار انگریزی میں چھپتا ہے The Truth دیا۔اس نے سرسری نگاہ ڈالی اور مجھے واپس لوٹا دیا اور پوچھنے لگا کہ تم احمدی ہو۔بچے نے کہا ہاں میں احمدی ہوں تو وہ کہنے لگا کہ میں کیتھولک ہوں اور ہمیں یہ ہدایت ہے کہ احمدیوں کی کتابیں اخبار وغیرہ نہیں پڑھنے اور کسی احمدی سے بات بھی نہیں کرنی۔تو اتنا رعب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور شوق اور فدائیت بھی ان میں پیدا کی ہے۔خدا کرے کہ عزیز لئیق کے سارے بہن بھائی ( پتہ نہیں کتنے ہیں ) اس قسم کا تبلیغی جوش رکھنے والے اور دعائیں کرنے والے ہوں۔بہر حال لیق کے بچوں کو میں جانتا ہوں ذاتی طور پر اور اللہ تعالیٰ نے بڑے ہی فضل کئے ہیں اس خاندان پر۔آج جو دولہا ہیں وہ شیخ عبد القار صاحب مرحوم کے بچے ہیں۔شیخ صاحب مکرم بھی سلسلہ کے فدائی تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی قلم میں بڑی تاثیر اور بڑی شیرینی رکھی تھی۔انہوں نے کچھ کتب جوسلسلہ کی تاریخ کے متعلق لکھی ہیں وہ بہت ہی پیاری ہیں۔اچانک ان کی وفات ہوئی۔ہم اللہ تعالیٰ کے اس فعل پر راضی ہیں لیکن ہم اپنے اس بھائی کو بھول نہیں سکتے۔تو جماعت خاص طور پر دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت ہی بابرکت کرے اور ان میں اور ان کی نسلوں میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو نمایاں خصوصیت اپنے اندر رکھتے ہوں تبلیغی جوش کی ، دعاؤں کی عادت کی ، ذکر الہی کی ، خدا اور اس کے رسول پر فدا ہونے کی۔اس کے بعد حضور انور نے امتہ الخالق بنت غلام احمد صاحب میجر کے نکاح کا شیخ عبدالہادی ولد شیخ عبد القادر سے پانچ ہزار روپیہ مہر پر اعلان فرمایا۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )