خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 386 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 386

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۳ / جنوری ۱۹۶۸ء انہیں اللہ تعالیٰ ان انتہائی قربانیوں کی توفیق عطا کرے جن کی وہ ان سے توقع رکھتا ہے اور انہیں اپنے انعامات کا وارث کرے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں اور بشارتوں کو ان کے حق میں قبول کرے اور پورا کرے۔اسی طرح جو دوست جماعت سے تعلق رکھتے ہیں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے نہیں اور جن کے نکاح کا اعلان میں آج کروں گا یا کل اعلان کروں گا (ان کے لئے آپ آج پہلے ہی دعا کر لیں تو کوئی حرج نہیں ) اللہ تعالیٰ ان سب رشتوں کو جو اس جلسہ کے موقع پر باندھے جارہے ہیں بہت ہی بابرکت کرے اور نیک نسل ان سے چلائے وہ اللہ تعالیٰ کے حقیقی عاشق اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے فدائی اور دین کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں دینے والی ہو اور پھر ان کی آئندہ نسل بھی جوان سے آئندہ چلے۔حضور انور نے ایجاب وقبول کروانے کے بعد حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )