خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 327 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 327

خطبات ناصر جلد دہم ۳۲۷ خطبہ نکاح ۳۰/اکتوبر ۱۹۶۶ء اُخروی زندگی کی خوشیاں ہی حقیقی خوشیاں ہیں خطبه نکاح فرموده ۳۰ /اکتوبر ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر محترمہ منصورہ بیگم صاحبہ بنت محترم مرزا عبد الحق صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب کا نکاح ہمراہ مکرم چوہدری سمیع اللہ صاحب پسر محترم چوہدری حاکم علی صاحب چک نمبر ۹ پنیا ضلع سرگودہا بعوض آٹھ ہزار روپیہ مہر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جسم تو تھکا ہوا بھی ہے اور ٹوٹا ہوا بھی لیکن رُوح بڑی خوشی محسوس کر رہی ہے کہ اس وقت ایک ایسی عزیزہ کے نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوں جس کے والد نے محض خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر خدمت اسلام اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تو فیق حاصل کی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خود اپنی مغفرت اور رحمت کے نتیجہ میں ہر رنگ میں بہتر سے بہتر جزا محترمی و مخدومی مرزا عبد الحق صاحب کو اپنی طرف سے دے۔نیز اس رنگ میں بھی جزا دے کہ ان کی اولاد میں بھی وہ جذبہ خدمت اور وہ جذبہ فدائیت جوان بچوں کے والد مخدومی مرزا عبدالحق صاحب سے مختلف وقتوں میں اسلام اور احمدیت کے لئے ظاہر ہوتا رہا ہے، موجزن رہے اور اللہ تعالیٰ ان کی نسل سے ایسے فدائی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور سلسلہ عالیہ احمد یہ