خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 317 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 317

خطبات ناصر جلد دہم ۳۱۷ خطبہ نکاح ۱۷ اگست ۱۹۶۶ء جماعت احمدیہ کے ذریعے اسلامی اخوت اور بین الاقوامی برادری کا احیا ہو رہا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۷ اگست ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر حنیفہ نیلوفر صاحبہ بنت محترم خلیفہ علیم الدین صاحب مرحوم کے نکاح کا جو مکرم رفیق چانن صاحب (سوس نومسلم ) کے ساتھ بعوض مبلغ دس ہزار روپیہ مہر قرار پایا ہے اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوں وہ عزیزہ حنیفہ نیلوفر کا ہے جو میرے ماموں خلیفہ علیم الدین صاحب مرحوم کی صاحبزادی ہیں ان کا نکاح ہمارے غیر ملکی احمدی بھائی مسٹر رفیق چانن صاحب کے ساتھ دس ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے مسٹر رفیق چانن صاحب سوئٹزر لینڈ کے رہنے والے ہیں۔ان کے والد کا نام مسٹر جان چانن ہے۔آپ اس وقت مرالہ ضلع سیالکوٹ میں کام کرتے ہیں۔اسلام نے انسان انسان کے درمیان ہر قسم کی تفریق اور امتیاز کو مٹا کر تمام بنی نوع انسان کو ایک مقام پر لا کھڑا کیا ہے اور ایک بین الاقوامی برادری قائم کی ہے۔اسلام کے ابتدائی زمانہ میں ہی اس پر ہر طرف سے حملہ کیا گیا اور اسے مٹانے کے لئے