خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 283
خطبات ناصر جلد دہم ۲۸۳ خطبہ نکاح ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ء آنحضرت کی ارشاد فرمودہ نہایت پر حکمت اور لطیف نصائح خطبہ نکاح فرموده ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے مکرم چوہدری شاہ نواز صاحب کی صاحبزادی امتہ الباری صاحبہ کے نکاح کا محمد نعیم صاحب ابن محترم چوہدری محمد شریف صاحب سے اور نصرت جہاں آرا بیگم صاحبہ بنت مکرم بریگیڈیر ملک عبدالعلی صاحب کے نکاح کا انس داؤ د صاحب ابن چوہدری غلام اللہ صاحب باجوہ لا ہور سے اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میرا معمول تو نہیں کہ میں جمعہ سے پہلے نکاح کا اعلان کروں لیکن ہمارے ایک بے نفس، سلسلہ عالیہ احمدیہ کے فدائی، مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کی جو جماعت ہائے احمد یہ ضلع (ساہیوال) منٹگمری کے امیر ہیں اور بڑے لمبے عرصہ سے بیمار ہیں یہ خواہش تھی کہ میں جمعہ کے روز اس نکاح کا اعلان کروں۔اسی طرح دوسرا نکاح بھی ہمارے ایک مخلص دوست سے تعلق رکھتا ہے ان کی بھی یہی خواہش تھی اس لئے میں نے اپنے ایک بیمار بھائی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اور ان کی خوشی کی خاطر اپنے معمول کو چھوڑا ہے اور ان دو نکاحوں کا اعلان کر رہا ہوں۔