خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 233
خطبات ناصر جلد دہم ۲۳۳ خطبہ نکاح ۲۱ نومبر ۱۹۶۵ء حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے عہد خلافت میں یہ پہلا نکاح ہے جس کا اعلان حضور نے خود فرمایا ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۱ نومبر ۱۹۶۵ء بمقام قصر خلافت ربوه حضرت امیر المومنین خلیفة اسم الثالث ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیزنے بوجہ علالت قصر خلافت میں ہی حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری کے نواسے ملک نسیم احمد صاحب بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی ابن مکرم عطا محمد صاحب آف کوئٹہ کا نکاح ہمراہ نعیمہ اختر صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم صاحب نوشہرہ ضلع پشاور مبلغ دس ہزار روپے حق مہر پر پڑھا۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ نے از راہ نوازش خاص لڑکی کے والد کی درخواست پر بطور وکیل منظوری کا اظہار فرما یا بعد ازاں حاضرین کے ساتھ لمبی دعا فرمائی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے عہد خلافت میں یہ پہلا نکاح ہے جس کا اعلان حضور نے خود فرمایا ہے۔احباب جماعت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کو جانبین کے لئے دینی اور دنیوی لحاظ سے ہر طرح خیر و برکت کا موجب بنائے۔آمین روز نامه الفضل ربوه ۲۳ نومبر ۱۹۶۵ صفحه ۶)