خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 833
خطبات ناصر جلد دہم ۸۳۳ خطبہ نکاح ۸ راگست ۱۹۸۱ء ازدواجی رشتہ نازک بھی ہے اور اہم بھی ہے اور ضروری بھی ہے خطبہ نکاح فرموده ۸ /اگست ۱۹۸۱ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق رکھنے والے ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ازدواجی رشتہ نازک بھی ہے اور اہم بھی ہے اور ضروری بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بہت ساری نعمتوں کے حصول کا ذریعہ بھی ہے۔اس لئے ایسے وقت جس وقت ایسے رشتے کا اعلان ہو بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے اور جس نکاح کا میں اعلان کر رہا ہوں ، دولہا اور دلہن اور ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں کو اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے اور اپنی ذمہ داریاں جو دوسروں سے بڑھ کے ہیں وہ نباہنے کی توفیق دے۔آمین یہ رشتہ طے پایا ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک نواسی اور ایک نواسے کے درمیان یعنی ہر دو کی مائیں میری ہمشیرہ ہیں۔تو بہت سی دعائیں نکل رہی ہیں دل سے۔آپ بھی میرے ساتھ شریک ہوں ان دعاؤں میں اور برکتوں کو اپنے رب کریم سے مانگیں ان کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی۔