خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 785
خطبات ناصر جلد دہم ۷۸۵ خطبہ نکاح ۱/۳ پریل ۱۹۷۸ء اسلام کے قائم کردہ حقوق کی ادائیگی با ہمی تعلقات میں اطمینان وسکون کا موجب ہے خطبہ نکاح فرموده ۱/۳ پریل ۱۹۷۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر از راہ شفقت مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمہ صاحبزادی امتہ الکریم کو کب صاحبہ بنت مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب قادیان کا نکاح محترم ماجد احمد خان صاحب ابن مکرم و قیع الزمان خان صاحب ساکن لاہور کے ساتھ پچیس ہزار روپے حق مہر پر۔۲ - محتر مہ امتہ القدیر طلعت صاحبہ بنت مکرم پیر ضیاء الدین صاحب ساکن اسلام آباد کا نکاح محترم میاں عبد الباسط صاحب ابن مکرم میاں عبد القیوم صاحب ساکن کوئٹہ کے ساتھ دس ہزار روپے حق مہر پر۔اس تقریب سعید کے موقع پر خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے جو خطبہ نکاح ارشاد فر ما یاوہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس بات میں تو کوئی شک اور شبہ کی گنجائش نہیں کہ ازدواجی رشتوں کے نتیجہ میں افراد اور ان کے خاندانوں پر بعض نئی ذمہ داریاں آپڑتی ہیں اور ان کے بعض نئے حقوق قائم ہو جاتے