خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 777 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 777

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۸ جنوری ۱۹۷۸ء سب سے بہتر چیز مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ کے زمرہ میں آتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۸ / جنوری ۱۹۷۸ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راہ شفقت مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و سابق مبلغ امریکہ کی صاحبزادی کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سب سے بہتر چیز جو مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ (الحشر : ۱۹) کے زمرہ میں آتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کے دین کی خدمت کرنا ہے۔جس نکاح کا میں اس وقت اعلان کروں گا وہ ہماری عزیزہ بچی امتہ القیوم صاحبہ کا ہے۔اس بچی کے والد محترم میاں محمد ابراہیم صاحب بڑے لمبے عرصہ تک یہاں ہیڈ ماسٹر رہے اور پھر پونے پانچ سال تک امریکہ میں دین اسلام کی خدمت میں بڑے اخلاص سے مشغول رہے اور اب حال ہی میں واپس آئے ہیں۔ہمارے دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس دنیا کی حسنات بھی عطا کرے اخروی زندگی کی حسنات بھی عطا کرے اور اسی طرح ہم سب کو بھی ایسی ہی حسنات سے نوازے۔ہماری یہ بھی دعا ہے کہ میاں صاحب کی جس بچی کے نکاح کا اب اعلان ہوگا اللہ تعالیٰ اپنے