خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 697 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 697

خطبات ناصر جلد دہم ۶۹۷ خطبہ نکاح ۱۵/ مارچ ۱۹۷۵ء میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے بطور لباس کے ہیں خطبہ نکاح فرموده ۱۵ / مارچ ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمہ سیدہ امتہ الحفیظ صاحبہ بنت محترم سید محمد سلیمان شاہ صاحب ربوہ کا نکاح چار ہزار روپیہ حق مہر پر مکرم انعام الحق صاحب کو ثر مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ سے۔۲۔محترمہ بشری پروین صاحبہ بنت محترم عبد الغفار خان صاحب ربوہ کا نکاح دس ہزار روپیہ حق مہر پر مکرم مرزا عبد الوحید صاحب ابن مکرم مرزا عبدالحمید صاحب مرحوم ربوہ سے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں دو نکاحوں کا اعلان کروں گا۔قرآن عظیم کی تعلیم میں میاں بیوی کے تعلقات کو ایک دوسرے کے لئے لباس کی مثال دے کر بیان کیا گیا ہے۔لباس کے تین فائدے علاوہ دوسرے فائدوں کے یہ بھی ہیں کہ یہ سردی گرمی سے بچاتا ہے۔دوسرے نگ کو ڈھانپتا ہے اور تیسرے زینت کا باعث بنتا ہے۔بازار سے آپ جو بھی کپڑا خریدتے ہیں وہ آپ کو اپنے ناپ کا کٹوا کر اور سلوا کر پہنا پڑتا ہے۔اسی طرح ہر دو میاں اور بیوی کو ایک دوسرے کا مزاج سمجھنے اور جہاں تک ہو سکے آپس میں سموئے