خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 679
خطبات ناصر جلد دہم ۶۷۹ خطبہ نکاح ۱۱ رمئی ۱۹۷۴ء اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص و تقویٰ میں مزید برکت ڈالے خطبہ نکاح فرموده ۱۱ رمئی ۱۹۷۴ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے محترمہ عزیزہ سلام بیگم صاحبہ بنت مکرم و محترم جناب ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے نکاح کا اعلان ہمراہ محترم ڈاکٹر حمید الرحمن خان صاحب ابن مکرم ومحترم مولوی خلیل الرحمان خان صاحب بعوض حق مہر مبلغ گیارہ سو پاؤنڈ فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کا میں اس وقت اعلان کروں گا ان ہر دو خاندانوں کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عزیزہ بچی عزیزہ بیگم جو ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی صاحبزادی ہیں ان کا تعلق ایک مخلص احمدی خاندان سے ہے۔ان کے والد اسلام کے فدائی اور احمدیت سے گہرا اخلاص رکھنے والے ہیں۔ان کو اللہ تعالیٰ نے ذہن رسا عطا کیا ہے۔وہ جینئس (Genius) ( یعنی فطرتی طور پر لائق ) ہیں۔ان کو اللہ تعالیٰ نے جہاں دنیاوی علوم میں فراست عطا کی ہے دین کے معاملہ میں بھی انہیں بصیرت عطا کی گئی ہے اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص میں اور ان کے تقویٰ میں مزید برکت ڈالے۔اس وقت وہ ایک نئے مضمون پر تحقیق کر رہے ہیں۔جس میں انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔جماعت دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل مضمون کے عقدے ان کے لئے کھول دے اور