خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 46 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 46

خطبات ناصر جلد دہم ۴۶ خطبہ عیدالفطر یکم دسمبر ۱۹۷۰ء چلے جائیں یہ عید کا دن جو اسلام پر چڑھا ہے یہ کبھی شیطانی اندھیروں کی رات میں تبدیل نہ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر بنی نوع انسان کے لئے انتہائی محبت کا اظہار کریں اور ہم اس محبت میں بنی نوع انسان کی خاطر اور ان کی بھلائی اور خیر خواہی کے لئے انتہائی قربانیاں دینے والے ہوں اور ہمیں حقیقی خوشیاں یعنی عید کی خوشیاں جنہیں دنیا اس وقت پہچانتی نہیں اس عید کی حقیقی خوشیاں میسر آئیں اور میسر رہیں۔اللھم آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ ستمبر ۱۹۷۶ ء صفحه ۶،۵)