خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 519
خطبات ناصر جلد دہم ۵۱۹ خطبہ نکاح ۹ جنوری ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ دینی و دنیوی برکات کا ہمیشہ وارث بنائے خطبہ نکاح فرموده ۹ جنوری ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب عزیزہ انوری بیگم بنت محترم چوہدری سلطان محمود صاحب مرحوم ما نا والہ ضلع شیخو پورہ کے نکاح ہمراہ چوہدری عبد القدیر خان صاحب پسر مکرم چوہدری اللہ داد خان صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور کا اعلان بعوض مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج نماز عصر کے بعد جن نکاحوں کا اعلان ہوا تھا۔یہ نکاح بھی اس کا تمہ ہے اور یہ تمہ اس لئے بنا ہے کہ موٹر خراب ہو جانے کی وجہ سے یہ دوست وقت پر یہاں نہیں پہنچ سکے تھے۔دولہا کے لئے خوش بختی کا یہ دور ذرا دیر سے اور پریشانیوں کے بعد شروع ہوا ہے دعا ہے کہ یہ خوش بختی کا دور ان کے لئے با برکت ہو اور اللہ تعالیٰ انہیں دینی و دنیوی برکات کا ہمیشہ ہی وارث بنائے رکھے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور اس کے بعد حاضرین سمیت اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے لمبی دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوہ ۷ رفروری ۱۹۷۰ء صفحه ۳)