خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 485 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 485

خطبات ناصر جلد دہم ۴۸۵ خطبہ نکاح ۵ /اکتوبر ۱۹۶۹ء صحیح تربیت کے لئے صحیح تعلیم اور عادات کی اصلاح بڑی ضروری ہے خطبه نکاح فرموده ۱٫۵ اکتوبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔عزیزہ امتہ النصیر ملک صاحبہ بنت مکرم ملک مبارک احمد صاحب پروفیسر جامعہ احمد یہ ربوہ کا نکاح ہمراہ عزیز مکرم محمد انور صاحب قریشی پسر مکرم قریشی محمد اکمل صاحب گولبازار ر بوه بعوض مبلغ ایک ہزار روپیہ مہر۔۲۔عزیزہ قمر النساء بنت مکرم قریشی محمد اکمل صاحب گولباز ارر بوہ کا نکاح ہمراہ عزیز مکرم طاہر احمد صاحب قریشی پسر مکرم قریشی محمد افضل صاحب مبلغ مغربی افریقہ ربوہ بعوض مبلغ ایک ہزار روپیہ مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ آپ کے ماننے والوں کے نفوس میں کثرت بخشے گا اور کثرت کے وسائل جو ہیں وہ بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔نکاح بھی کثرت کا ایک وسیلہ ہے۔کثرت کے بخشے جانے کا یہ وعدہ ہمیں اس ذمہ داری کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے کہ اس کثرت اولاد کی تربیت صحیح طور پر ہونی چاہیے۔