خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 18 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 18

خطبات ناصر جلد دہم ۱۸ خطبہ عیدالفطر ۲ جنوری ۱۹۶۸ء اسے عید کہا جاتا ہے۔ط سوال یہ ہے کہ خوشی ، مسرت یا نئی خوشیاں اور نئی مسرتیں کیوں؟ اور کس وجہ سے؟ سوچا جائے تو عید اور عبد اوّاب اور رب تواب کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔یعنی خوشی کے دنوں کا تعلق بار بار مسرتوں کے عود کرنے کا تعلق اس چیز سے ہے کہ بندہ بار بار اپنے رب کے حضور جھکتا ہے عاجزی کے ساتھ اور اس کا رب بھی تنگ نہیں آتا اور تھکتا نہیں۔بلکہ جب بھی بندہ اپنے رب کے حضور جھکتا ہے۔ہمارا تو اب خدا اپنی اس صفت کا جلوہ اسے دکھاتا ہے اور اس کے لئے خوشی اور مسرت کے سامان پیدا کرتا ہے۔آواب کے معنی ہیں وہ شخص جو اللہ کی طرف رجوع کرے گناہوں کو چھوڑتے ہوئے اور اس کے احکام کی بجا آوری کرتے ہوئے اور اس کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر رکھتے ہوئے۔اللہ تعالیٰ سورۃ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے۔رَبِّكُم اَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صِلِحِينَ فإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا (بنی اسرآءیل : ۲۶) کہ تمہارا رب تمہارے اندرونوں کو ، تمہارے نفسوں کو جتنا جانتا ہے۔اتنا کوئی اور ہستی تمہارے نفسوں کو نہیں جانتی تم خود بھی بعض دفعہ اپنے نفس کو نہیں جانتے۔اس لئے ہے تو بڑے خطرہ کا مقام کہ کہیں کوئی چھپا ہوا شرک کہیں کوئی چھپا ہوا گناہ کہیں کوئی چھپی ہوئی معصیت جس کو خود بندہ نہیں جانتا۔وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کر دے اور نارِ جہنم میں پھینکنے کا باعث نہ بنے۔لیکن اس خطرہ کے باوجود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ اگر تم اپنی طرف سے صالح بننے کی کوشش کرو گے اور تمہاری نیت میں کوئی قصور نہیں ہوگا۔تم جان بوجھ کر معصیت میں ، گناہ میں مبتلا ہونے والے نہیں ہو گے۔تم جان بوجھ کر غلط اعتقاد رکھنے والے نہیں ہو گے۔گندی نیت نہیں ہوگی۔بشری کمزوریاں ہیں یا بعض اور کمزوریاں ہیں۔وہ تو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔لیکن اگر تم کوشش کرو گے کہ اعتقاد بھی تمہارا درست ہو اور تمہارے اعمال میں بھی کوئی فساد نہ ہو اور تم اپنے گناہوں سے تو بہ کرتے ہوئے اپنے رب کی طرف بار بار آؤ گے۔آواب بنو گے تو یا د رکھو فَإِنَّهُ كَانَ لِلْاَوَّابِينَ غَفُورًا کہ جو خدا کا بندہ رب کی طرف بار بار رجوع کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ مغفرت کا سلوک کرتا ہے۔اسی طرح