خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 379 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 379

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۳؍ دسمبر ۱۹۶۷ء انسان کی کامیابی کا انحصار اعمال صالحہ بجالانے پر ہے خطبہ نکاح فرموده ۳؍ دسمبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضورانور نے بعد نماز مغرب ایک نکاح کا اعلان فرمایا :۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انسان کی کامیابی کا انحصار اعمال صالحہ بجالانے پر ہے اور عمل صالح وہ ہوتا ہے جو افراط وتفریط سے پاک ہوا اور جس میں عدل اور انصاف کو مدنظر رکھا جائے۔یہ وہ اصل ہے جو ہماری زندگیوں میں کام کرتا نظر آتا ہے۔جو شخص اعمال صالحہ بجالاتا ہے اور عدل وانصاف کا ترازو پکڑے رہتا ہے وہ ہر قسم کے فساد اور بدنتائج سے محفوظ رہتا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں اپنے احکام بجالانے اور اعمال صالحہ کرنے اور عدل وانصاف پر قائم رہنے کی توفیق دے اور ہر قسم کے بدنتائج سے محفوظ رکھے۔پھر حضور انور نے مکرمہ نسرین بنت شیخ عنایت اللہ صاحب لاہور کے نکاح کا اعلان ہمراہ لئیق احمد ولد شیخ دوست محمد صاحب لائل پور فر مایا۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )