خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 344
خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۴ خطبہ نکاح ۱۶ ؍ جنوری ۱۹۶۷ء عطا فرمائی ہے کہ وہ خدمت سلسلہ میں اپنی زندگی گزاریں۔اس لئے ہر دو خاندانوں کی طرف سے ہم پر یہ حق واجب ہوتا ہے کہ دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر دوخاندانوں پر اپنے فضل اور رحمتیں نازل فرمائے اور اس رشتہ کو جو ان دونوں خاندانوں میں قائم ہوا ہے بہت ہی مبارک کرے ( آمین )۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )