خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 831
خطبات ناصر جلد دہم ۸۳۱ خطبہ نکاح ۲۹ / مارچ ۱۹۸۱ء پہلے دین کے لئے پھر دُنیا کے لئے دُعائیں کریں خطبه نکاح فرمود ه ۲۹ / مارچ ۱۹۸۱ء بمقام مسجد مبارک ربوه مورخه ۲۹ / مارچ ۱۹۸۱ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں حضور انور نے خاندان حضرت اقدس کے ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس بچی کے نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں وہ حضرت لے کی صاحبزادی کی نواسی اور حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی نواسی ہے۔ہمارے خاندان کی ایک ہی درخواست ہوتی ہے جماعت احمدیہ کے دوستوں سے اور وہ یہ کہ ہمارے لئے دُعا کیا کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنی دُعاؤں میں جو بہت سے بنیادی اشارے کئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ پہلے دین کے لئے دُعا کریں پھر دنیا کے لئے دُعا کریں تو میں بھی اور آپ بھی دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دین و دنیا کی خیر اس نئے جوڑے کے لئے بھی میتر کرے اور اپنی رحمتوں سے انہیں نوازے۔آمین عزیزہ مکرمہ امتہ المی احمد صاحبہ بنت مکرم محترم میاں عبد الرحیم احمد صاحب ربوہ کا نکاح اے مراد حضرت مولانا نورالدین خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ ہیں۔( ناشر )