خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 824 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 824

خطبات ناصر جلد دہم ۸۲۴ خطبہ نکاح ۴ /نومبر ۱۹۸۰ء کے خاندان سے تعلق رکھنے والا۔جب ہم پچھلے زمانہ کے متعلق سوچتے ہیں تو پہلی صدی میں ، پہلی صدی ہجری میں جو ہمارے بزرگ گزرے ان کی یاد میں بڑے پیار کی یادیں، بڑے سرور کی یادیں ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صدی وہ پہلی صدی ہجری آنے والی نسلیں یہ جو گزرنے والی صدی ہے اس میں رہنے والے احمدیوں کو بھی بڑے پیار سے یاد کریں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد یہ پہلی صدی ہجری ہے جو اب ختم ہو رہی ہے۔ہوسکتا ہے پہلی صدی ہجری میں بھی بعض مسلمان کچھ کمزور ہو گئے ہوں لیکن وہ زمانہ، اس زمانہ میں زندگی گزارنے والے امت مسلمہ کے لئے ایک نمونہ بنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر۔آنے والی نسلیں آپ کو نمونہ سمجھیں گی۔اس لئے آپ کو نمونہ بننا چاہیے۔جو اس زمانہ میں رہنے والے ہیں ان پر بڑی ذمے داریاں ہیں۔ذمے وار یاں مختلف پہلوؤں سے پڑتی ہیں۔آپ پر ذمے واری اپنے نفس کی ہے کہ خدا تعالیٰ کو ناراض کر کے اس کے غضب کی آگ میں نہ جلیں۔خدا تعالیٰ کو خوش کرنے میں کامیاب ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں داخل ہونے والے ہوں۔آپ پر ذمے داری آپ کے خاندانوں کی ہے، آپ کے ماحول کی ہے، آپ کے زمانہ کی ہے۔بنی نوع انسان جو اس زمانہ میں بسنے والے ہیں ان کی ہے اور جو احمدی کہلاتے ہیں اس صدی کے ان پر ذمے واری اس بات کی بھی ہے کہ اگلی صدی ، اس کے بعد کی صدی صدیوں تک پیچھے دیکھ کر نمونہ تلاش کرنے والے آپ کے نمونہ میں سے گزرنے کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صدی کا نمونہ ڈھونڈیں گے اور وہاں تلاش کریں گے۔جائیں گے وہیں، وہی آخری ہمارا مقام ہے۔اس لئے دوست دعا کریں کہ جو نوجوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں اس زمانہ میں۔جن کے بچے، جن کی اولا د جب ہوش سنبھالے گی تو اگلی صدی کا ایک حصہ گزر چکا ہوگا۔وہ اگلی صدی سے تعلق رکھیں گے اور اگلی صدی میں ، اگلی صدی میں جو لوگ جماعت احمدیہ میں داخل ہوں گے اور جماعت احمدیہ کی کوششوں کے نتیجہ میں اسلام کو قبول کریں گے وہ ان خاندانوں میں اپنے لئے نمونہ تلاش کریں گے۔اگر آپ ان کی گمراہی کا سبب بن جائیں تو بڑی بد قسمتی ہے آپ کی کہ خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے