خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 811 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 811

خطبات ناصر جلد دہم All خطبہ نکاح کے جون ۱۹۷۹ ء انسانی کوشش اطاعت خداوندی اور اسوۂ نبوی پر چلنے کے نتیجہ میں بابرکت ہوتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۷ رجون ۱۹۷۹ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے نماز مغرب کے بعد تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں تین نکاحوں کا اعلان کروں گا اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو مبارک کرے اور خیر کا موجب بنیں اور جو گر ہمیں اسلام نے کامیابیوں کے لئے بتایا ہے وہ یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔خدا تعالیٰ تمہاری کوششوں میں برکت ڈالے گا۔کوششیں جس قسم کی بھی ہوں بابرکت ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ کی اطاعت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو اس کی سمجھ عطا کرے۔اس کے بعد حضور انور نے درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔مکرمہ یاسمین صاحبہ بنت محترم رشید احمد صاحب صابر ساکن ربوہ کا نکاح مکرم لطف الرحمن صاحب جاوید ابن محترم عبد السلام صاحب زرگر ربوہ سے دس ہزار روپیہ مہر پر۔مکرمہ امۃ الکریم صاحبہ بنت محترم عبد اللہ خان صاحب ساکن ربوہ کا نکاح مکرم لطیف احمد صاحب طاہر ابن محترم چوہدری محمد شفیع صاحب ساکن ربوہ سے پانچ ہزار روپیہ ہر پر۔