خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 790
خطبات ناصر جلد دہم ۷۹۰ خطبہ نکاح ۱/۲۳ کتوبر ۱۹۷۸ء ہے اور نیک اور صالح اور خادم دین اولاد پیدا ہوتی ہے۔ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں میں بھی جن کا آج اعلان ہوگا۔اپنے وعدہ کے مطابق بہت برکت ڈالے اور ان کے بچے نیک اور صالح اور خادم دین ہوں اور غلبہ اسلام کے لئے جس قسم کے ذہن اور جس قسم کے دماغ اور جس قسم کے جسم اور وجود چاہیں وہ اللہ تعالیٰ پیدا کرے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۴ فروری ۱۹۷۹ ء صفحه ۴)