خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 789
خطبات ناصر جلد دہم ۷۸۹ خطبہ نکاح ۱/۲۳ کتوبر ۱۹۷۸ء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے اموال اور نفوس میں بہت برکت ڈالے گا خطبه نکاح فرموده ۲۳ /۱ اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب درج ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱- محترمہ فریحہ نورین صاحبہ بنت مکرم خواجہ محمد یوسف صاحب بٹ دار الرحمت غربی ربوہ کا نکاح نہیں ہزار روپیہ مہر پر مکرم انور سعید احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر سعید احمد صاحب دارالصدر جنوبی ربوہ سے۔۲- محترمہ نعیمہ نسرین صاحبہ بنت مکرم قریشی منیر احمد صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور کا نکاح دس ہزار روپیہ مہر پر مکرم قریشی مجید احمد صاحب ابن مکرم قریشی محمود الحسن صاحب راولپنڈی سے۔محترمہ نسیم اختر صاحبہ بنت مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب دارالیمن ربوہ کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر مکرم طاہر احمد صاحب ابن مکرم بشیر احمد صاحب میانوالی سے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت دی گئی ہے کہ وہ اللہ جو سب قدرتوں کا مالک ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے اموال اور نفوس میں بہت برکت ڈالے گا۔اس برکت کے بہت سے پہلو ہیں ، اور بہت سے طریق ہیں۔جن سے برکت آتی ہے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ازدواجی رشتوں میں برکت ڈالتا