خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 786 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 786

خطبات ناصر جلد دہم ZAY خطبہ نکاح ۱/۳ پریل ۱۹۷۸ء ہیں۔یہ ذمہ داریاں اور یہ حقوق ہم اپنی طرف سے بنائیں یا اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے حقوق اور ذمہ داریوں کے مطابق ایک دوسرے سے معاملہ کریں، یہ سوال باقی رہ جاتا ہے۔جولوگ قرآن کریم پر ایمان نہیں لاتے وہ اپنے قواعد اور قوانین بنا لیتے ہیں۔چنانچہ مختلف ممالک میں مختلف قوانین بن گئے ہیں لیکن انسان کے بنائے ہوئے ان قواعد کے نتیجہ میں انسانی معاشرہ میں مختلف ممالک میں مختلف الجھنیں پیدا ہوگئی ہیں لیکن اگر ہم اپنا حق صرف اسی کو جانیں جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اور اگر ہم اس ذمہ داری کو پوری تندہی اور توجہ کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں جو اللہ تعالیٰ نے قائم کی ہے تو اس کے نتیجہ میں ایک حسین اور عالمگیر معاشرہ پیدا ہوتا ہے۔اسلامی تعلیم نے نہ صرف مرد و زن یعنی میاں بیوی کے حقوق قائم کئے بلکہ ان کے خاندانوں کے حقوق بھی قائم کئے ہیں اور اسلامی معاشرہ میں یہ ذمہ داری بھی لی ہے کہ وہ حقوق ادا کئے جائیں گے۔پس ذمہ داریاں بھی ڈالی ہیں اور یہ نصیحت بھی کی۔یہ حکم بھی دیا اور اس کے لئے سامان بھی پیدا کئے کہ ذمہ داریاں ادا کی جائیں۔یہ تو صحیح ہے کہ بعض لوگ مسلمان ہوتے ہوئے بھی ان ذمہ واریوں کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان حقوق کا خیال نہیں رکھتے جو اسلام نے قائم کئے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے کہ جب تک اسلام کے قائم کردہ حقوق ادا نہیں کئے جاتے اور اسلام کی قائم کردہ ذمہ داریوں کو نباہا نہیں جاتا اس وقت تک خاندان آپس کے تعلقات میں اور میاں بیوی آپس کے تعلقات میں سکون اور اطمینان حاصل نہیں کر سکتے۔میں اس وقت دو عزیز بچیوں کے نکاحوں کا اعلان کروں گا۔میں دعا کرتا ہوں اور احباب بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو ہر لحاظ سے پرسکون اور خوشحال بنائے۔وہ اور ان کے خاوند اور ان کے خاندان یعنی سسرال والے ان حقوق کو ادا کرنے والے ہوں جو اللہ تعالیٰ نے قائم کئے ہیں اور ان ذمہ داریوں کو نباہنے والے ہوں جو اسلام نے ہم پر ڈالی ہیں۔ایک نکاح تو عزیزہ امتہ الکریم کو کب صاحبہ کا ہے جو عزیزم مکرم مرزا وسیم احمد صاحب کی منجھلی صاحبزادی ہیں۔ان کا رشتہ عزیزم مکرم ماجد احمد خان صاحب ابن مکرم وقیع الزمان خان صاحب ساکن لاہور کے ساتھ پچیس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔عزیزم مکرم ماجد احمد خان صاحب