خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 779
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۰ مارچ ۱۹۷۸ء زندگی کے ہر شعبہ میں اسلام کا حسن پیدا کریں خطبہ نکاح فرموده ۲۰ مارچ ۱۹۷۸ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔محترمہ بشری رحمان صاحبہ بنت مکرم محترم حاجی عبد الرحمان صاحب (باندھی والے) حال دارالصدر شمالی ربوہ کا نکاح دس ہزار روپیہ مہر پر مکرم سلیم احمد شاہ صاحب ابن مکرم محترم سید طفیل محمد شاہ صاحب ربوہ سے۔۲- محترم امة الحفیظ صاحبہ بنت مکرم محترم صالح محمد صاحب دارالصدر شرقی ربوہ کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر مکرم محمد سعید احمد صاحب ابن مکرم محترم بشیر احمد صاحب ساکن قاضی پہاڑ نگ سے۔محترم امتہ العزیز صاحبہ بنت مکرم محترم ٹھیکیدار لطف الرحمن صاحب ساکن ربوہ کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر ناصرالدین خالد صاحب ابن مکرم محترم لعل دین صاحب صدیقی ساکن ربوہ سے۔محترم امة الحفيظ صاحبہ بنت مکرم محترم ٹھیکید ارلطف الرحمان صاحب ساکن ربوہ کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر مکرم محترم محمد حمد صاحب ابن مکرم محترم فضل الدین صاحب ساکن ربوہ سے۔۵- محتر م امتہ السلام ناصرہ صاحبہ بنت مکرم محترم برکات احمد صاحب ساکن ربوہ کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر مکرم محمد صالح زاہد صاحب ابن مکرم محترم چوہدری محمد صادق صاحب کریم نگر فارم