خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 778
خطبات ناصر جلد دہم 227 خطبہ نکاح ۱۸ جنوری ۱۹۷۸ء فضل سے اس رشتہ میں برکت ڈالے اور ان کی بچی کو اور ان کے داماد کو ہمیشہ خوش رکھے اور ان کے خاندان کے لئے بھی یہ رشتہ خوشیوں اور برکتوں اور رحمتوں کا باعث بنے اور جیسا کہ ہماری دعا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ہر رشتہ سے اسلام کے خادم پیدا ہوں خدا کرے اس رشتہ سے بھی جماعت احمدیہ کے خادم پیدا ہوں۔عزیزہ بچی امتہ القیوم صاحبہ کا نکاح پندرہ ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم محمدعمر دراز صاحب تنویر ابن مکرم میاں محمد نواز صاحب گوندل مرحوم ساکن ربوہ سے قرار پایا ہے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور نے اس رشتہ کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۴ رفروری ۱۹۷۸ء صفحه ۲)