خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 767 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 767

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۵ را کتوبر ۱۹۷۷ء حافظ صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بینائی تو نہیں دی لیکن بصیرت عطا کی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۵ اکتوبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب شاہد کے نکاح کا اعلان فرمایا۔حضورانور نے اس موقع پر خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں ایک پیارے بچے احمدیت کے خادم شاہد حافظ محمد ابراہیم کے نکاح کا اعلان کروں گا۔حافظ صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بینائی تو نہیں دی لیکن بصیرت عطا کی ہے اور فدائیت وایثار بخشا ہے۔باوجود اس کے کہ ان کے والدین پر ابتلا آیا لیکن یہ اپنے اخلاص پر قائم رہے اور باوجود اس کے کہ یہ پڑھ نہیں سکتے تھے لیکن انہوں نے بڑی محنت کر کے شاہد کا امتحان پاس کیا۔قرآن کریم کے حافظ بھی ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص میں ہمیشہ برکت ڈالتا ر ہے اور اپنی رحمت سے ان کے لئے خوشیوں کے سامان پیدا کرتا رہے اور ان کی اولاد سے بھی دین اسلام کی خادم نیک نسل پیدا ہو اور وہ بھی دنیا کی بھلائی میں مصروف رہیں۔حافظ صاحب کا نکاح ان کے عزیزوں ہی میں ہو رہا ہے۔عزیزہ نسیم اختر صاحبہ جو