خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 739 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 739

خطبات ناصر جلد دہم ۷۳۹ خطبہ نکاح ۱۴ جون ۱۹۷۶ء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ اس رشتے کو بہت با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۱۴ جون ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راه شفقت محترم چوہدری سلطان احمد صاحب ابن مکرم چوہدری فتح محمد صاحب ساکن چک ۷۴ ضلع رحیم یارخان کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں اپنے ایک پرانے شاگرد جو تعلیم الاسلام کا لج میں پڑھتے رہے ہیں، کے نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں ان کا نام ہے سلطان احمد۔جو ماشاء اللہ بڑے ہنس مکھ اور زندہ دل نوجوان ہیں اور خدا کرے ہمیشہ متقی ، اسلام اور احمدیت کے فدائی بھی رہیں ان کا نکاح عزیزہ مکرمہ بشری محمود صاحبہ جو مکرم لیفٹینٹ کرنل محمود احمد صاحب ساکن ربوہ کی بیٹی ہیں کے ساتھ پانچ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے اس رشتے کو بہت با برکت کرے۔ان کے لئے بھی اور ان سب کے لئے بھی جن کے ساتھ ان کا بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ہے یا کبھی پیدا ہوگا۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتے کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۷۶ ء صفحه ۵) حاضرین سمیت دعا کروائی۔