خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 51 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 51

خطبات ناصر جلد دہم ۵۱ خطبہ عیدالفطر ۸/نومبر ۱۹۷۲ء امتِ مسلمہ کی عید خدا کی طرف سے روحانی ضیافت کا رنگ رکھتی ہے خطبہ عید الفطر فرموده ۸ /نومبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج عید کا دن ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے جور بوہ میں رہائش پذیر ہیں اور اس وقت یہاں موجود ہیں اور اُن کے لئے بھی جو ربوہ سے باہر رہنے والے احمدی بھائی اور بہنیں ہیں اس عید کو مبارک کرے۔ہماری عید اور پہلی اُمتوں کی عید میں بڑا فرق ہے۔انسانی تاریخ میں انسان کے لئے انبیاء علیہم السلام کی وساطت سے عید کے دن مقرر کئے گئے ہیں چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہمیں بھی عید الفطر اور عید الاضحی کے ایام میسر آئے۔ان دوعیدوں میں یعنی پہلے لوگوں کی عید میں اور ہماری عید میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہمیں ملی ہے فرق یہ ہے کہ پہلوں کی عید، عید تھی جو بار بار آتی تھی اور کسی نا معلوم نتیجہ کی طرف اشارہ کرتی تھی یعنی خوشی کا ایک ایسا اشارہ تھا کہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ کس چیز کی طرف اشارہ ہے کیونکہ عید کے لفظ کے معنی میں وہ چیز نہیں پائی جاتی تھی جس کا ذکر اسلام نے کیا ہے۔قرآن کریم نے اس اصطلاح کی بجائے ایک اور اصطلاح استعمال کی ہے۔قرآن کریم