خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 677
خطبات ناصر جلد دہم 722 خطبہ نکاح ۱۷ر فروری ۱۹۷۴ء اللہ ان تمام رشتوں کو بہت بابرکت اور ثمرات حسنہ کا موجب بنائے خطبہ نکاح فرموده ۱۷ فروری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راہ شفقت دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ا۔عزیزہ رفعت سلطانہ صاحبہ بنت مکرم میاں رشید احمد صاحب ساکن ربوہ کا نکاح دس ہزار روپے مہر پر عزیزم مکرم میاں عبد البصیر صاحب نون ابن مکرم میاں عبدالسمیع صاحب نون سرگودھا سے قرار پایا ہے۔ان دعاؤں کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس رشتہ کو ہر دو خاندانوں کے لئے با برکت کرے، اس رشتہ کو اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے بابرکت کرے۔اس رشتہ کو اللہ تعالی آنے والی نسلوں کے لئے با برکت کرے اور اس رشتہ کو اللہ تعالیٰ نوع انسانی کے لئے با برکت کرے۔میں اس نکاح کا اعلان کروں گا۔۲۔ایک نکاح اور بھی ہے۔عزیزہ مبارکہ بیگم صاحبہ بنت مکرم چوہدری محمد حیات خاں صاحب مانگٹ اونچے ضلع گوجرانوالہ کا نکاح دس ہزار روپے مہر پر عزیزم مکرم میاں محمد ارشد صاحب ابن مکرم میاں رشید احمد صاحب ربوہ سے قرار پایا ہے۔