خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 45 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 45

خطبات ناصر جلد دہم ۴۵ خطبہ عیدالفطر یکم دسمبر ۱۹۷۰ء کرنے کے لئے بشاشت اور مسرت اور خوشی ڈھونڈنے کے لئے آپس میں بیٹھو اور نیکی کی باتیں کرو ہماری مجلس میں نیک باتیں ہی ہونی چاہئیں۔جب تک ایسی نیک باتیں ہوتی رہیں گی اور حقیقی خوشی میسر آتی رہے گی اور یہ ہمارے رب کے نزدیک بھی اچھی چیز ہے اور ہمارے لئے بھی خوشی کی بات ہے۔پس اس لیلتہ القدر (جس کو دنیا بھی سمجھتی ہے) چودہ سوسال گذر گئے اور اس کے فیصلے قیامت تک جاری رہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آج اسی لیلتہ القدر کا یہ فیصلہ اس دنیا میں جاری فرمایا ہے کہ میں اسلام کو تمام ادیان عالم پر غالب کروں گا اور تمام اقوام عالم کو قرآن کریم کے نور کے ذریعہ اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں عزت اور شرف کا مقام دوں گا۔دوسری طرف ہمیں فرمایا کہ میرے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے انتہائی قربانی دو ایسی قربانی جس کی طرف رمضان اشارہ کر رہا ہے پھر تم میری تقدیر کو پورا کرنے والے اور میری رضا کو حاصل کرنے والے بن جاؤ گے پس یہ ہے ہماری عید کہ ہم اللہ تعالیٰ کے انتہائی خادم بندے بنیں اور اپنے رب کا رنگ اس رحمان کا رنگ اور اس رحیم کا رنگ اور اس مالک یوم الدین کا رنگ اپنے اوپر چڑھائیں اور دنیا کو بتائیں کہ اللہ تعالیٰ کن صفات حسنہ کا مالک ہے۔ہمارے وجوداور ہماری ہستی اور ہمارے اعمال میں دنیا کو اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے نظر آئیں تا کہ دنیا یہ سمجھے اور اس بات کی معرفت حاصل کرے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کس قسم کے پیار کا سلوک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ بھی اس طرف متوجہ ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں۔اسلام غالب آئے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت انسان کے دل میں بیٹھ جائے اور وہ فیصلہ جو اس زمانہ کے متعلق لیلۃ القدر میں ہوا تھا وہ پورا ہو ہمارے لئے اور ہمارے دوسرے بھائیوں کے لئے حقیقی عید کا دن چڑھے اور یہ دن ہمیشہ قائم رہے۔یہاں تک کہ پھر انفرادی بھی اور اجتماعی بھی دونوں طرح سے قیامت آجائے کیونکہ جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو اس کے لئے تو گویا قیامت آگئی اور اسی کے لئے انجام بخیر کہتے ہیں بیچ میں ابتلا آتے ہیں لیکن یہ ابتلا ہماری ٹھوکر اور شیطان کی فتح کا باعث نہ بنے بلکہ یہ ابتلا ہمارے ایمان کی زیادتی اور شیطان کی شکست کا باعث بنتے