خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 663
خطبات ناصر جلد دہم ۶۶۳ خطبہ نکاح ۲۹ / دسمبر ۱۹۷۳ء دعا ہے کہ اللہ ان تمام ازدواجی رشتوں کو بہت با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۲۹ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر مسجد مبارک ربوہ میں از راہ شفقت مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان کیا۔حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمارے لئے آج بہت سی خوشیوں کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اس وقت ۶۲ نکاحوں کا اعلان ہوگا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان تمام ازدواجی رشتوں کو ہر دو میاں بیوی کے لئے ، ان کے خاندانوں کے لئے، جماعت احمدیہ کے لئے ، اس ملک کے لئے اور بنی نوع انسان کے لئے بہت ہی بابرکت کرے۔اللهم آمین ۱۔عزیزہ نصرت جہاں احمد صاحبہ بنت مکرم مرزا مجید احمد صاحب ربوہ کا نکاح عزیزم مکرم کیپٹین مرزا نصیر احمد صاحب طارق ابن مکرم مرزا امنیر احمد صاحب جہلم کے ساتھ دس ہزار روپے مہر پر۔۲۔عزیزہ امتہ المصور صاحبہ بنت مکرم کرنل مرزا داؤ د احمد صاحب کا نکاح مکرم کیپٹن ڈاکٹر مسعود الحسن صاحب نوری ابن مکرم میجر منظور الحسن صاحب گجرات کے ساتھ بارہ ہزار روپے مہر پر۔۳۔عزیزہ نزہت الماس صاحبہ بنت مکرم آغا محمد عبد اللہ صاحب مرحوم ربوہ کا نکاح مکرم وسیم احمد خان صاحب ابن مکرم غلام احمد خان صاحب ربوہ کے ساتھ پندرہ ہزار روپے حق مہر پر۔