خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 657
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۳ء اللہ تعالیٰ نے ہر شعبہ زندگی میں تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مندرجہ ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ بچی مجیدہ اختر صاحبہ بنت مکرم محترم چوہدری محمد علی صاحب با جوه ساکن چک نمبر ۳۷ جنوبی سرگودھا کا ہے جو پانچ ہزار رو پے حق مہر پر عزیزم مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب شاہد سے قرار پایا ہے۔عزیزم مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب واقف زندگی اور شاہد ہیں اور کل ہی غانا میں اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے یہاں سے روانہ ہورہے ہیں۔میں انہیں بنیادی طور پر یہ نصیحت کروں گا که صرف ازدواجی رشتہ کے سلسلہ ہی میں نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ نے تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔اس لئے تقویٰ کی باریک راہوں کو اختیار کرتے ہوئے وہ اشاعت اسلام کے لئے غانا میں ہر ممکن کوشش کریں اور اسی طرح انہوں نے وقف زندگی کا جو عہد اپنے رب کریم سے باندھا ہے اسے وفا کے ساتھ نباہنے کی بھی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو مبارک کرے اور عزیزم نصیر احمد صاحب کو اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔