خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 598
خطبات ناصر جلد دہم ۵۹۸ خطبہ نکاح ۱۰ جون ۱۹۷۲ء مبارک احمد صاحب ابن مکرم چوہدری حسین بخش صاحب مرحوم لا ہور سے پانچ ہزار روپے حق مہر پر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ آیات جو عام طور پر اعلان نکاح سے قبل پڑھی جاتی ہیں، ان میں سے پہلی آیت میں ازدواجی رشتوں کی مثال جو دی گئی ہے وہ ایک درخت کی مثال سے ملتی ہے۔جس طرح بیج پھوٹتا ہے اور پھر شاخ نکلتی ہے اور پھر کونپلیں نکلتی ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آدم کی نسل کو پیدا کیا، اس کی پرورش کی ، اس کو بڑھایا اور اس کو پھیلا یا اور پھر وہ ساری دنیا پر چھا گیا۔انسان پر کچھ ذمہ داریاں انفرادی لحاظ سے اور کچھ ذمہ داریاں اجتماعی زندگی کے لحاظ سے عاید ہوتی ہیں۔يَآتِهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء الخ (النساء :۲) میں ان ذمہ داریوں کی طرف اشارہ ہے جو نوع انسانی، فرد انسانی پر عاید کرتی ہے۔اس آیت میں اگر چہ درخت کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن درخت اور اس کی نشونما کا جوطریق ہے، وہ انسان کی ازدواجی زندگی سے ملتا جلتا ہے اس لئے میں نے اس کی مثال دی ہے۔مختلف درختوں اور ان کی نشو ونما کو دیکھنے سے ہر حقیقت واضح ہو جاتی ہے۔چنانچہ پچھلے دنوں یہاں ربوہ میں مشاہدہ کا امتحان ہوا تھا۔اس میں تیز بین نگاہ اور خوردبین نگاہ اور تفصیل میں جانے والی نگاہ نے مختلف درخت دیکھے ہوں گے۔میں نے تو اکثر یہ دیکھا ہے کہ ایک درخت ہوتا ہے۔بعض دفعہ اس کی شاخیں پھیل جاتی ہیں لیکن مجموعی طور پر وہ خوبصورت نظر نہیں آتا کیونکہ اس کی کوئی شاخ پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔کسی شاخ کے پتے زیادہ ہوتے ہیں۔کسی شاخ کے سبز پتے زیادہ ہوتے ہیں۔بعض شاخوں کے پتے مرجھائے ہوتے ہیں۔درختوں پر کون سے مؤثرات اثر کرتے ہیں۔کچھ ہم جانتے ہیں اور بہت کچھ ہم نہیں جانتے لیکن جو مؤثرات انسانی درخت پر اثر انداز ہوتے ہیں ان کو ہم یا ہم میں سے بہت سے لوگ تفصیل کے ساتھ بھی جانتے ہیں اور بہت سے خلاصہ کے طور پر بھی جانتے ہیں۔کیونکہ ہم