خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 592 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 592

خطبات ناصر جلد دہم ۵۹۲ خطبہ نکاح ۲۱ مئی ۱۹۷۲ء اس رشتہ کو بہت مبارک کرے اور چوہدری صاحب کو ہمت دے اور ان کے اس رشتے میں برکت ڈالے۔یہ اپنے خاندان میں اکیلے احمدی ہوئے تھے۔پھر انہوں نے زندگی وقف کی۔پھر کالج میں آگئے۔اب تو غالباً ان کے خاندان کے سب ہی احمدی ہو چکے ہیں۔ایک بہن رہ گئی ہے۔جن کی شادی پہلے ہو چکی تھی اور وہ دوسروں میں چلی گئی تھیں۔باقی ان کے بھائی بہنیں جو ان کے دائرہ اثر میں رہے ہیں وہ احمدی ہو چکے ہیں۔بس سمجھیں کہ سارے ہی احمدی ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس سارے خاندان کو اس برکت والے ماحول کے سمجھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے اور مسرتیں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس وقت ایک کا نام تو میں نے بار بار لیا ہے اس کو تو آپ جان گئے ہوں گے کہ آج کے دولہا کون ہیں۔آج کی دلہن ہماری بچی عزیزہ مبارکہ انجم صاحبہ ہیں جو مکرم و محترم حکیم سراج الدین صاح لاہور کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح پانچ ہزار روپے حق مہر پر مکرم ومحترم چوہدری محمد علی صاحب سے قرار پایا۔عزیزہ بچی مبارکہ انجم صاحبہ کی طرف سے ان کے حقیقی بھائی مکرم حکیم محمود احمد صاحب بھائی گیٹ لاہور بطور وکیل کے یہاں موجود ہیں۔آخر میں ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بہت ہی بابرکت اور ثمرات حسنہ کا موجب بننے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۱ جون ۱۹۷۲ ء صفحه ۴) 谢谢谢