خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 575 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 575

خطبات ناصر جلد دہم ۵۷۵ خطبہ نکاح ۶ /جنوری ۱۹۷۲ء اللہ تعالیٰ اس رشتے کو ہر جہت اور ہر لحاظ سے با برکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۶ رجنوری ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز ظہر از راہ شفقت ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس رشتے کو جس کا میں ابھی اعلان کروں گا۔ہر جہت اور ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ہر دو خاندانوں کے لئے بھی ، احمدیت اور بنی نوع انسان کے لئے بھی اور - میاں بیوی کے لئے بھی۔جس نکاح کا میں اس وقت اعلان کرنا چاہتا ہوں۔وہ عزیزہ نصرت جہاں صاحبہ بنت مکرم و محترم محمد اسرائیل احمد صاحب ساکن اسلام آباد کا ہے جو بارہ ہزار روپے مہر پر عزیزم محترم خواجہ نسیم احمد صاحب ابن خواجہ محمد الدین صاحب مرحوم ساکن کراچی سے قرار پایا ہے۔ایجاب وقبول کے بعد اس رشتہ کے بابرکت اور مثمر ثمرات حسنہ ہونے کے لئے حضور انور نے حاضرین سمیت دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ جنوری ۱۹۷۲ ء صفحه ۴)