خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 565
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۹ رستمبر ۱۹۷۱ء سب سے اچھا تحفہ جو انسان کسی کو دے سکتا ہے، دعا ہے خطبہ نکاح فرموده ۹ رستمبر ۱۹۷۱ء بمقام کراچی حضور انور نے از راہ شفقت اپنی قیام گاہ پر شام کے وقت محترم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کی صاحبزادی محترمہ شاہدہ مختار صاحبہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح محترم و مکرم چوہدری عبدالحق صاحب ورک امیر جماعت احمد یہ اسلام آباد کے صاحبزادے محترم چوہدری محمود احمد صاحب ورک کے ساتھ پانچ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایسے خوشی کے مواقع پر ایک دوسرے کو تحفہ دینے کا رواج بھی ہے اور ایک پسندیدہ اور با برکت سنت بھی ہے اور سب سے اچھا تحفہ جو ایک انسان دوسرے کو دے سکتا ہے وہ دعا کا تحفہ ہے۔پس ہم سب دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو بہت با برکت کرے اور جس غرض کے لئے اور جس مقصد کی خاطر یعنی نوع انسانی کو قائم رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آگے اولاد کا سلسلہ جاری کیا ہے۔اس رشتے سے بھی ایسی ہی نسل پیدا ہو کہ جو اللہ تعالیٰ کے مقصد کو پورا کرنے والی ہو۔اس سے جنگ کرنے والی نہ ہو۔