خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 551 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 551

خطبات ناصر جلد دہم ۵۵۱ خطبہ نکاح ۱۹ ستمبر ۱۹۷۰ء میاں بیوی کے خوشگوار تعلقات سے معاشرہ پر خوشکن اثرات مرتب ہوتے ہیں خطبہ نکاح فرمود ه ۱۹ ر ستمبر ۱۹۷۰ء بمقام اسلام آباد محترم ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب کے صاحبزادہ محترم سید تنویر مجتبی صاحب اور محترمہ سیدہ خالدہ بنت محترم میجر سید مقبول احمد صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی کی شادی تھی۔ان کے نکاح کا اعلان گذشتہ جلسہ سالانہ پر حضور انور نے فرمایا تھا۔تقریب رخصتانہ محترم میجر صاحب کی کوٹھی بیت السلام پر عمل میں آئی۔جس میں از راہ شفقت حضور انور نے بھی شمولیت فرمائی چونکہ ڈاکٹر صاحب موصوف باہر تشریف لے جا رہے تھے اس لئے ان کی خواہش اور درخواست پر حضور انور نے از راہ شفقت اس موقع پر ان کے چھوٹے صاحبزادہ محترم لیفٹینٹ سید تو قیر مجتبی کے نکاح کا اعلان فرمایا ان کا نکاح محترمہ سیدہ نزہت سیدین بنت محترم سید غلام السیدین صاحب راولپنڈی کے ساتھ مبلغ پانچ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا۔حضور انور نے اپنے مختصر خطبہ نکاح میں میاں بیوی کے حقوق اور فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ میاں بیوی کے خوشگوار تعلقات سے نہ صرف خاندان بلکہ مجموعی طور پر معاشرہ پر بھی خوشکن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس لئے اپنے ازدواجی تعلقات کو انتہائی خوشگوار بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔