خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 541
خطبات ناصر جلد دہم ۵۴۱ خطبہ نکاح ۴ راگست ۱۹۷۰ء یه رشته نیک، دنیا کی ہمدرد غمخوار اور اسلام کا پیغام دنیا تک پہنچانے والی نسل کا ذریعہ بنے خطبه نکاح فرموده ۴ را گست ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مشرقی افریقہ کے محترم چوہدری عنایت اللہ صاحب کی صاحبزادی عزیزہ حنیفہ احمدی صاحبہ کا نکاح تین ہزار روپے مہر پر عزیزم مکرم محمد اختر صاحب پسر مکرم مہر علی صاحب مرحوم باٹا پور سے قرار پایا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو بہت با برکت کرے ہر دوخاندانوں کے لئے بھی اور جماعت احمد یہ اور بنی نوع انسان کے لئے بھی یہ رشتہ نیک ، دنیا کی ہمدرد،غمخوار اور اسلام کا پیغام دنیا تک پہنچانے والی نسل کا ذریعہ بنے اور یہ پھولے پھلے اور بڑھے۔لڑکی کے والد مشرقی افریقہ میں اس وقت مبلغ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔آن ڈیوٹی ہیں ان کی بچی کے ولی میری ہدایت پر مکرم مولوی ابوالعطاء صاحب کو مقرر کیا گیا ہے۔اس کے بعد حضور نے ایجاب وقبول کروایا اور پھر اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے لمبی دعا بھی کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )