خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 529 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 529

خطبات ناصر جلد دہم ۵۲۹ خطبہ نکاح ۲ / مارچ ۱۹۷۰ء اللہ اپنے فضل سے ان رشتوں کے نتیجہ میں نیک آبادی کے سامان پیدا کرے خطبہ نکاح فرموده ۲ / مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت محترمہ عتیقہ سلطانہ صاحبہ بنت مکرم محترم میر غلام احمد صاحب کشفی کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح مکرم برکات احمد صاحب ابن مکرم مولوی عبدالرزاق صاحب سے پانچ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں عزیزہ عتیقہ سلطانہ صاحبہ بنت مکرم محترم میر غلام احمد صاحب کشفی کے نکاح کا اعلان کروں گا۔ان کے نکاح کی تجویز مکرم برکات احمد صاحب سے پانچ ہزار روپے مہر پر ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے اس رشتہ کو بہت بابرکت کرے۔ہمارے ان عزیز بچوں نے ہجرت کی اور اپنی جگہ کو چھوڑنے کی تکلیف اٹھائی اور پھر ( روحانی طور پر ) ایک غیر آبا دجگہ میں ہزار مخالفتوں کے درمیان زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ بڑی قدرتوں والا ہے۔وہ اپنے فضل سے اس علاقے میں بھی احمدیت کا نور پھیلائے اور ان رشتوں کے نتیجہ میں ان علاقوں میں نیک آبادی کے سامان پیدا کرے۔عزیزم مکرم برکات احمد صاحب محترم مولوی عبد الرزاق صاحب کے صاحبزادہ ہیں۔یہ