خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 509 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 509

خطبات ناصر جلد دہم ۵۰۹ خطبہ نکاح یکم جنوری ۱۹۷۰ء دعا کریں انسانی نسل چلانے کا مقصد ان رشتوں سے بھی پورا ہو خطبہ نکاح فرموده یکم جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب مندرجہ ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱ محترمه راشدہ پروین صاحبہ بنت محترم چوہدری غلام احمد صاحب ربوہ ہمراہ محترم مجید احمد صاحب ابن مکرم منشی محمد صادق صاحب بعوض چار ہزار روپے حق مہر۔۲۔محترمہ عتیقہ بیگم صاحبہ بنت محترم ڈاکٹر عبد القادر مرحوم ہمراہ محترم خلیل احمد صاحب ابن مکرم شریف احمد صاحب مرحوم بعوض سات ہزار روپے حق مہر۔۳۔محترمہ زاہدہ نسرین بنت محترم شیخ غلام احمد صاحب لاہور ہمراہ محترم محمد حنیف قریشی ابن مکرم محمد شفیع قریشی ربوہ بعوض پانچ ہزار روپے حق مہر قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں تین نکاحوں کا اعلان کروں گا۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو بہت بابرکت کرے اور انسانی نسل چلانے کی جو غرض اور مقصد ہے وہ ان رشتوں سے بھی پورا ہو اور اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار اور شکر کرنے والے بندوں پر یہ خاندان من ن مشتمل ہوں۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرائے اور پھر ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )